ٹی آر ایس پر کانگریس کو کمزور کرنے کا الزام

کورٹلہ /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب احمد عبدالقیوم سابق کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں ٹی آر ایس پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کانگریس آئی قائدین کو لالچ اور دھمکیوں کے ذریعہ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کانگریس آئی پارٹی کو کمزور کر رہی ہے جو جمہوریت کیلئے فائدہ مند نہیں ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے والے کانگریس آئی ارکان اسمبلی سے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوکر دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کانگریس آئی قائدین سے ٹی آر ایس پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کی اپیل کی ۔