٭٭ سرپورٹاؤن منڈل ٹی آر ایس پارٹی زیڈ پی ٹی سی رام نائیک کی جانب سے مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی پہلی ریاست حکومت ٹی آر ایس نے بنائی ہیں اور امتحانات کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو ٹیآر ایس پارٹی اور چیف منسٹر این چندرا شیکھرراؤ مکمل کریں گے ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کا کہ ریاستی حکومت عوامی مسائل اور عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور خاص طور پر ریاست تلنگانہ کے تمام مذاہب کے لوگوں کے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی۔ انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو ٹی آر ایس پارٹی پورا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مخالف سیاسی پارٹی کی جانب سے ٹی آر ایس پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہیں ۔ اس لئے ان افواہوں پر دھیان نہ دینا چاہیئے ۔