ٹی آر ایس وعدوں کی تکمیل میں ناکام

سرسلہ ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی چناؤ کے وقت جو وعدے کئے تھے تیقنات دیئے تھے جو بھی اعلان کیا تھا اس میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا ہے ۔ کانگریس اسمبلی قائد ٹی جیون ریڈی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ۔ سیس چناؤ تشہیری مہم کے سلسلہ میں سرسلہ اسمبلی حلقہ میں کچھ منڈلس کا دورہ کیا اور اس موقع پر سرسلہ نیتاچوک کے پاس منعقدہ تشہیری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ کچھ قائدین کھنڈوے بدل کر برسراقتدار پارٹی کی تائید ، غلامی کررہے ہیں ۔ یہ عوام کی انتہائی بدقسمتی ہے کہ ان کی قیادت کیلئے اس طرح کے خود غرض افراد عوام کی بھلائی و بہبود کیلئے وقف ہوچکے ہیں کہتے ہوئے اعلان کررہے ہیں ۔ سیاسی اقتدار مستقل کسی کے ساتھ رہنے والا نہیں ہے اس سے انہیں واقف رہنا چاہئے تھا ۔ سرسلہ کا علاقہ خشک سالی کی لپیٹ میں آچکا ہے ۔ انسان تو انسان جانوروں کیلئے بھی چارہ ملنا مشکل ہورہاہے تو کے سی آر کیا متبادل اقدامات کررہے ہیں ۔ چنا ملکانور کو متنبی بنالیا ۔ اس گاؤں کو گود لے کر بڑے بڑے اعلانات کئے ۔ پورے گاؤں کی شکل بدلنے کا وعدہ کیا واقعی انہوں نے گاؤں کے تمام پرانے مکانات منہدم کروادیئے اور مالک مکان کو سردی ، گرمی برداشت کرتے ہوئے گذارنے کیلئے چھوڑ دیا ۔ ایک مکان کی بھی تعمیر شروع نہیں ہوئی ۔ ٹی آر ایس کے قائد سیس چیرمین رہ کر 82 کروڑ روپئے کی بدعنوانی میں ملوث ہوچکے ہیں ۔ سبھی جانتے ہیں عوام یہ بھولے نہیں ہیں ۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی سے کامیابی حاصل کرنے والے ، پارٹی سے منحرف ہو کر پارٹی بدلنے والوں کو چاہئے کہ کانگریس سے مستعفی ہو کر دوبارہ مقابلہ کریں ۔ بلاک کانگریس صدر خدمت انجام دیتے ہوئے ڈائریکٹر کے عہدہ کیلئے امیدوار ناممدگی داخل کرنے والے شخص کو دستبردار جرم کے برابر ہے ۔ سرسلہ سے سیس ڈائرکٹر کے عہدے کیلئے مقابلہ کررہے شخص کو ٹی آر ایس سے کوئی تعلق نہںی ہے جو دولتمند ہیں انہیں بھی پارٹی تائید کررہی ہے ۔ پروگرام میں کانگریس پارٹی ریاستی ترجمان امیش راو ، قائدین ایس سرینواس ، کونڈہ پرتاپ ، شیوا پرساد ، بی نارائنا ، ایم دیوی ، ایس دیوراج وغیرہ شریک تھے ۔