نارائن پیٹ ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس پارٹی نارائن پیٹ کے تنظیمی انتخابات پارٹی آفس میں مسٹر شیو کمار ریڈی ، ضلع جنرل سکریٹری محبوب نگر و انچارج اسمبلی حلقہ نارائن پیٹ کی نگرانی میں عمل میں آئے جس میں یہ غلبہ آراء مسٹر بنڈی وینوگوپال کو صدر ٹی آر ایس ، نارائن پیٹ ٹاون منتخب کر لیا گیا جبکہ نائب صدور کے طور پر جناب محمد معین الدین پورلہ ، مسٹر رام ریڈی ، مسٹر وینکٹ راملو کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جنرل سکریٹری کے طور پر مسٹر ہمہ راج اور جوائنٹ سکریٹریز کے طور پر مسرز لکشمی پتی گوڑ ایڈوکیٹ ، ملیش اور بالراج کو منتخب قرار دیا گیا جبکہ خازن کے طور پر مسٹر ناگیشور گوڑ کا انتخاب عمل میں آیا ، اس موقع پر مسٹر شیوکمار ریڈی ضلع جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے تنظیم کو مضبوط ہونی چاہئے ۔ انہوں نے گزشتہ بلدی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کو وارڈ کمیٹیوں کی عدم تشکیل قراردیا ۔ انہوں نے 2019 ء کے انتخابات کیلئے پارٹی کارکنوں کو ابھی سے عوامی شعور بیداری کیلئے تلنگانہ حکومت کی وضع پالیسیوں اور اسکیمات کو متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر ضلع پریشد معاون رکن جناب محمد غوث ، صراف ناگراج ، محمد ظہیرالدین ، محمد جلیل ، سرپدراؤ اور محمد عبدالرحمن نو منتخبہ صدر ٹی آر ایس مائناریٹی سیل نارائن پیٹ و دیگر موجود تھے ۔ مسٹر بنڈی وینوگوپال ، نو منتخبہ ٹاؤن پریسیڈنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹی آر ایس میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کیلئے تنظیم کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ انتھک مساعی کرینگے ۔