کلواکرتی۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باوثوق ذرائع کے مطابق کانگریس کے سابق قائدکیشو ریڈی نارائن ریڈی اور ٹی آر ایس سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض قائد بالاجی سنگھ اپنے حامیوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ہیں۔ سابق کانگریس مقامی سرپنچ سدرشن ریڈی کے بھی ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واضح ہو کہ ایک اجلاس عام کلواکرتی گراؤنڈ میں شام 3بجے منعقد ہونے والا ہے۔جس میں ایم ایل اے سرینواس گوڑ اور سابق ایم پی ناگر کرنول جگناتھم شرکت کریں گے۔