ٹی آر ایس میں نوجوانوں کی شمولیت

آرمور۔/23اپریل،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی آرمور میں مختلف مقامات پر مسلم میناریٹیز نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی آرمور ٹی آر ایس امیدوار جیون ریڈی کی نگرانی میں آرمور کے مختلف وارڈس کے نوجوان نعمت اللہ عرف بابا این آر آئی شامل ہوگئے۔ اس موقع پر جیون ریڈی نے انہیں کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی مسلمانوں و دیگر کی فلاح و بہبود کی پابند ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آرمور کی عوام کو فلٹر پانی کی سہولت اور جہاں پر بے گھر افراد کو رہائشی پلاٹس کی ضرورت ہے وہاں پلاٹس کی منظوری اور مساجد کے ائمہ و موذنین کو رہائشی اراضی دے کر مکان تعمیر کرواکر دیا جائے گا۔ اس موقع پر پارٹی قائدین ملک بابا، عبدالرحمن، محمد ساجد، محمد معز و دیگر موجود تھے۔