یلاریڈی۔/12 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے جانکم پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کثرت کے ساتھ سابق رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق رکن اسمبلی کی قیامگاہ یلاریڈی پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں اڑوی لنگال سابق سرپنچ پروایا کے ساتھ سینکڑوں افراد ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی سامیل، نائب صدر سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر سی پی آئی ملازمین نے سی پی آئی طریقہ کار کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو میمورنڈم پیش کیا جس پر انہوں نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی سربراہ سے غور کرنے کیلئے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر سی پی آئی ضلع ملازمین نائب صدر مسٹر محمد شاکر نے ڈیویژن صدر ناگراج اور وجئے کمار، شیو کمار، پراوین، پی آر ٹی یو قائدین موجود تھے۔