ٹی آر ایس میں شمولیت

بچکنڈہ ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل کا موضع واجد نگر کا ایم پی ٹی سی کے گنگارام کی ٹی آر ایس میں شمولیت تفصیلات کے بموجب کے گنگارام کا تعلق کانگریس پارٹی سے تھا اور کانگریس پارٹی سے ایم پی ٹی سی کا عہدہ ملا واجد نگر میں وارڈ ممبر سے لیکر سرپنچ تک کانگریس پارٹی کا قبضہ ہے کے گنگارام نے گاؤں میں کوئی فنڈس اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر آج ریاستی وزیر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی اور حلقہ جگل کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت سند سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس موقع پر ایم پی پی للیتا ایشور پٹیل زیڈ پی ٹی سی سائی رام بنڈہ ریجنل سرپنچ شیخ لڈو ایم پی ٹی ایس کے علاوہ ٹی آر قائدین موجود تھے ۔