ٹی آر ایس میں شمولیت

سوریا پیٹ۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوریا پیٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی قائدین اور500 کارکنوں نے ریاستی وزیر امداد باہمی و برقی و رکن اسمبلی سوریا پیٹ مسٹر جی جگدیش ریڈی کی قیادت میں حکمران ٹی آر ایس جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔ حکمراں ماعت میں شامل ہونے والوں میں سابق یوتھ کانگریس ضلع صدر ایم رمیش ریڈی، دو سابق سنگل ونڈو چیرمین،3سرپنچ، 3سابق ایم پی ٹی سیز کے بشمول اپوزیشن سیاسی جماعتو ں کے سرگرم کارکنان شامل ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر برقی جگدیش ریڈی نے حکمران جماعت میں شامل ہونے والے قائدین کو کھنڈوا ڑھا کر خیرمقدم کیا اور ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی۔