ٹی آر ایس میں اقلیتی قائدین نظر انداز

شاد نگر کے ناراض سابق وارڈ ممبر سید معظم علی پارٹی سے مستعفی

شاد نگر۔/25 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی سے ناراض شاد نگر کے اقلیتی قائد و سابق وارڈ ممبر گرام پنچایت شاد نگر سید معظم علی عرف قمر بھائی نے ٹی آر ایس پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفی ٹی آر ایس پارٹی ٹاون صدر ایم ایس نٹراج کے حوالے کیا۔ اس بات کی اطلاع سید معظم علی نے نمائندہ سیاست شاد نگر منصور علی خان سے فون پر بات کرتے ہوئے بتائی۔ مقامی رکن اسمبلی انجیا یادو، فرخنگر منڈل تحصیلدار کے راما راؤ اور دیگر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے مستقر شاد نگر کے قریب واقع تالاب کا مشاہدہ کیا۔ بعد مشاہدہ تالاب سے پانی کا اخراج کرتے ہوئے تالاب کے اندرونی حصہ کی صفائی کے کام انجام دینے کی ہدایت دی۔ سید معظم علی قمر نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی میں ورکرس کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ موسم گرما کے ایام میں عوام کو پانی کی سخت ضرورت محسوس ہوتی ہے موسم گرما کے موقع پر تالاب کا پانی خارج کرنے کے بجائے تالاب کے پاس مزید ایک وسیع گڑھے کی کھدائی کرکے پانی کو مذکورہ گڑھے میں چھوڑا جائے ۔ موسم گرما کے موقع پر تالاب کا پانی اخراج کرنے سے عوام کو پانی کی قلت ہونے کے امکانات ہیں۔ اس موقع پر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور مقامی سرکاری ریونیو عہدیدار موجود تھے۔