کوہیر میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں ہاتھا پائی، رکن اسمبلی کی اجلاس سے واپسی
کوہیر۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر میں ٹی آر ایس کارکنوں کے اجلاس میں دیگر چند سیاسی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کو لیکر پارٹی قائدین کے اختلافات عیاں ہوگئے۔ رکن اسمبلی کے سامنے پارٹی قائدین نے گالی گلوج کی۔ بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ لیکن چند لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کو ختم کیا اور کہا کہ آپس میں جو بھی بات ہو بیٹھ کر بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے راضی کرلیا۔ رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ محمد عبدالوحید کوہیر ٹاون صدر، محمد کلیم الدین ، شیخ جاوید، اروند ریڈی، سبھاش ریڈی اور دیگر نے مخاطب کیا۔ واضح رہے کہ جناب محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل شیخ فرید ریلوے بورڈ ممبر اروند ریڈی، گوردھن ریڈی، وینکٹ رام ریڈی کے علاوہ کوہیر منڈل ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔