میدک /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میدک ضلع لیگل سیل کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ہے ۔ سابق ڈپٹی انسپکٹر و سابق ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ، سیکوریٹی ٹی آر ایس مسٹر ایم دیویندر ریڈی اور سابق بار اسوسی ایشن صدر عدالت میدک مسٹر اے رویندر ایڈوکیٹ کی زیر نگرانی بااتفاق آراء تشکیل کردہ اس اسوسی ایشن میں میدک کے سینئیر ایڈوکیٹ مسٹر ایس کروناکر کو صدر لیگل سیل مسرز کے پانڈو جی جیون راؤ کو جنرل سکریٹری اور بحیثیت سکریٹری مسرز ایچ بھاسکر آر سرینواس ریڈی ، جی کرشن گوڑ ، سرینواس گوڑ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بحیثیت نائب صدور مسرز اے سرینواسلو ، پی ست نارائن ، ایم راجہ رام ، ایس شویجن گوڑ بحیثیت جوائنٹ سکریٹریز مسرز پرشوتم گوڑ ، ای ست نارائنا ، ویا نرسملو کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بحیثیت خازن مسٹر پی پرکاش منتخب ہوئے ۔ علاوہ ازیں ارکان عاملہ لیگل سیل کی حیثیت سے مسرز اے رام گوپال ، مرزا حافظ علی بیگ ، اے راجیش اور مسٹر آصف حسین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ عبدالرزاق ، مسٹر اے رویندر ، دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ اور پدما دیویندر ریڈی و دیگر کو دلی مبارکباد پیش کی ۔