کورٹلہ میں کانگریس کے باغی امیدوار نرسنگ راؤ کا خطاب
کورٹلہ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جواڈی کرشنا راؤ کانگریس آئی پارٹی سینئر قائد جنہیں مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں کانگریس سے معطل کیا گیا ہے، محلہ عرفات پورہ کورٹلہ میں جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سابق ایم ایل اے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کے نام پر 2009ء کے اسمبلی اور 2010ء کے ضمنی انتخابات میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے ایم ایل اے منتخب ہونے والے مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ جب سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی تمام ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کلواکنٹلہ ودیاساگر راؤ ہی تھے جنہوں نے ایم ایل سی کے انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کے خلاف کراس ووٹنگ کرتے ہوئے جناب محمود علی کی شکست کا سبب بنے تھے۔ بعدازاں ٹی آر ایس پارٹی سے معطل کئے گئے تھے۔ انہوں نے مسٹر کومی ریڈی راملو کانگریس آئی امیدوار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تائید سے محروم امیدوار کو کانگریس آئی پارٹی نے جو غلطی کی ہے اس کا خمیازہ کانگریس آئی پارٹی کو بھگتنا پڑے گا اور اس انتخابات میں عوام مسٹر کومی ریڈی راملو کانگریس آئی امیدوار کو یکسر مسترد کردیں گے۔