آرمور میں اپوزیشن قائدین کا احتجاج ، گنگا دھر کا خطاب
آرمور ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آرمور میں اپوزیشن کانگریس ، بی جے پی ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، تلگو دیشم قائدین اے سی پی دفتر آرمور کے قریب بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور انہوں نے سونا چورٹی آر ایس قائدین کو حراست میں لینے اور انہیں پارٹی اور دیگر عہدوں سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر سابقہ میونسپل چیرمین کنچٹی گنگا دھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی کیس کھلے عام شراب پینے اور چھوٹے سے چھوٹا سرقہ کرنے پر پولیس ریمانڈ کرتے ہوئے اسے کئی دن تک جیل میں رکھا جاتا ہے لیکن ٹی آر ایس قائدین سنجے سنگھ ببلو ، ایس رنگنا ، پی ونود کو ایک چھوٹا کیس درج کرتے ہوئے انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی صحیح طور پر سی بی سی آئی ڈی کے ذریعہ تحقیقات کرواتے ہوئے خاطیوں کو سزا دیں اور انہیں پارٹی عہدوں اور دیگر عہدوں سے برطرف کردیں ان اپوزیشن قائدین نے مجموعی طور پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ، رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے مطالبہ کیا کہ ان پر کیس درج کرواتے ہوئے انہیں عہدوں پر سے برطرف کردیں ۔ اس کے علاوہ ایک باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کے نائب چیرمین لنگا گوڑ میونسپل آرمور ٹی آر ایس کونسلرس ٹی آر ایس قائدین رکن اسمبلی آرمور کی رہائش گاہ حیدرآباد پہنچے اور رکن اسمبلی سے درخواست کی کہ ان تین قائدین کو پارٹی دیگر عہدوں سے ہٹادیں تاکہ ٹی آر ایس پارٹی ، رکن اسمبلی آرمور کی نیک نامی پر کوئی اثر نہ پہنچے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ آرمور کے اس واقعہ کو لے کر ٹی آر ایس ریاستی قائدین فکر مند ہیں اور بہت جلد کوئی بہتر فیصلہ لیں گے ۔۔