حضور آباد میں سابق وزیر سریدھر بابو کی پریس کانفرنس
حضور آباد ۔27جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے حلقہ اسمبلی میں ان کی اپنی پارٹی قائدین کے خلاف ہی عدم اعتماد کی قرارداد کیوں پیش کی جارہی ہے ۔ یہ سوال کرتے ہوئے ٹی پی سی سی نائب صدر سابق وزیر سریدھر بابو نے کیا ۔ حضور آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب ہوتے ہوئیہ کہا کہ حضورآباد میں کروڑہا روپیئے کے ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ‘ اعلانات کررہے ہیں ۔وزیر ایٹالہ راجندر حضور آباد میونسپل میں انجام دیئے ہیں تو پھر کیا وجہ ہیکہ میونسپل چیرمین پران کی ہی پارٹی کے کونسلس ہی عدم اعتماد پیش کررہے ہیں ‘ کیا صرف اپنے اقتدار‘ کارکردگی کی نااہلی کو چھپانے عوام کی سوچ و فکر کو دوسری طرف منتقل کرنے کیلئے چیرمین پر عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی ہے ۔ اپنے شعبہ میں عوامی رقم میںوزیر فینانس ایٹالہ راجندر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ کیا کانگریس دور حکومت میں 9روزمرہ کی اشیائے راشن شاپس کے ذریعہ فراہم کئے جارہے تھے ‘ اب ایٹالہ راجندر سیول سپلائی وزیر ہوجانے کے بعد راشن شاپس کے ذریعہ صرف مرکزی حکومت کے چاول دیئے جارہے ہیں ۔ راشن ڈیلرس کمیشن کے اضافہ کے مطالبہ پر ڈرا دھمکایا جارہا ہے ۔ آندھراپردیش ریاست میں راشن ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کیا گیا ہے تو پھر کیوں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے یا پھر پولیس اسٹیشن میں ٹی آر ایس کا کھنڈوا ڈال کر جانے پر کام ہوتا ہے ۔ دیگر پارٹیوں کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی کوئی بھی شکایت کریں جواب نہیں ملتا ‘ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نااہلی لاپرواہی کی وجہ سے امن و امان باقی نہیں رہا ہے ۔ بی جے پی کو ٹی آر ایس کا اندرونی طور پر پورا تعاون حاصل ہے ۔ جی ایس ٹی بڑے نوٹوں کی منسوخی میں سب سے پہلے کے سی آر نے تائید کر ڈائی اور تعاون کا پیشکش کردیا ۔ جمی کنٹہ مارکٹ سابق چیرمین کمیٹی سمی ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔