کریم نگر میں کانگریس قائد پونم پربھاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر موسمی بارش سے فصلوں کے ہوئے نقصانات پر ہی نہیں بلکہ ہر مسئلہ اور ہر عنوان پر ہم برسر عام مباحثہ کیلئے تیار ہیں ۔ کانگریس قائد پونم پربھاکر نے ٹی آر ایس وزیر ایٹالہ راجندر کے اعلان کے جواب میں کیا ۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کی پریس کانفرنس کے فوری بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں پونم پربھاکر اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف فصلوں کے نقصانات بلکہ پینے کے پانی قلت کو دور کرنے کیلئے حکومت کی ناکامی غفلت کا ثبوت پیش کریں گے ۔ حکومت نے آج تک کونسا قابل ستائش کارنامہ انجام دیا ہے کہ واقف کروائیں ۔ اسمبلی میں ہمارے ارکان اسمبلی سبھی کوتاہیاں پیش کریں گے ۔ باہر برسر عام ہم تیار ہیں ۔ غیر موسمی بارش ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا گیا اور نہ جائزہ لیا گیا ۔ سرکاری طور پر نقصان کتنا ہوا ہے ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔ اب تک پلیمنری جلسے عام تربیت کے نام چکن بہت اچھا ہے ۔ بھاجی اچھی ہے مباحث میں ہی ٹی آر ایس قائدین وقت گذار رہے ہیں ۔ ٹی آ رایس قائدین کو دی گئی تربیت کے بعد پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے تاثرات و بیانات نے حیرت میں ڈال دیا ہے اور ہنسی بھی آرہی ہے ۔ پونم بربھاکر نے کہا کہ وہ بیان دے رہے ہیں کہ اب تک انہیں صرف 10 فیصد سمجھ و معلومات تھے ۔ تربیت کے بعد صد فیصد سمجھ بوجھ آگئی ہے ۔ یعنی تین دن کی تربیت میں وہ دانشور ، عقلمند ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کے حصول کا نشانہ ہوتو 119 ارکان اسمبلی اور 17 ارکان پارلیمنٹ کو بھی تربیت دی جانی چاہئے تھی ۔ سیاسی وابستگی کے بغیر تربیت دی جانے کے بدلے چیف منسٹر کی دختر رکن پارلیمنٹ کویتا نے تربیت کے اختتام پر کہا کہ آنے والے 20 برس تک ٹی آر ایس کی حکومت ہوگی ۔ اس کا مطلب کیا ہے، کیا آشکار کرنا چاہتی ہیں سوال کیا ۔ پولیس کمشنر اسمبلی سکریٹری کے بشمول عہدیداران اعلی سے کس طرح تربیت دلوائی گئی سوال کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع پارٹی انچارج لکشمن راؤ گوڑ زیڈ پی سابق چیرمین اے لکشمن کمار ، گوگلا جے سری گنڈے مادھوی سرینواس وغیرہ موجود تھے ۔