حیدرآباد ۔ /29 ستمبر (سیاست نیوز) انکم ٹیکس عہدیداروں نے آج رات تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے پٹن چیرو رکن اسمبلی مسٹر جی مہیپال ریڈی کے مکان پر اچانک دھاوے کئے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جاری اس دھاوے میں انکم ٹیکس عہدیداروں نے دستاویزات اور دیگر اشیاء ضبط کرلیا ۔ مذکورہ رکن اسمبلی کے مکان پر 8 رکنی آئی ٹی عہدیداروں کی ٹیم نے دھاوے کے دوران رکن اسمبلی سے پوچھ تاچھ کی ۔ تقریباً 6 گھنٹے تک جاری اس کارروائی کے بعد رکن اسمبلی مسٹر مہیپال ریڈی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے وہ انکم ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر کی جس کے سبب محکمہ نے یہ کارروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی عہدیداروں کی اس کارروائی میں وہ مکمل تعاون کررہے ہیں ۔