ٹی آر ایس حکومت کے اقدامات سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار

آرمور /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے ملنا ساگر پراجکٹ کی تعمیری اقدامات کو ایک بہترین عمل قرار دیا ۔ اس موقع پر پارٹی منڈل صدر لنگاریڈی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم کانگریس جس کا تلنگانہ میں کوئی وزن نہیں ہے اور یہ پارٹیاں یہاں سے بالکل ختم ہوچکی ہے بتایہا کہ ملنا ساگر سے عوام کی اور کسانوں کی مشکلات دور ہوگی ۔ حکومت تلنگانہ کے اقدامات کو دیکھ کر اپوزیشن پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس منڈل صدر لنگاریڈی کے علاوہ پی اے سی ایس چیرمین چناریڈی ایم پی ٹی سی سائی ریڈی ، ٹی آر ایس قائدین عبدالنعیم ، نریش اور دیگر موجود تھے ۔