جڑچرلہ۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی سابق رکن اسمبلی مسٹر ایرہ شیکھر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے دفتر تلگودیشم پارٹی واقع سینگل گڈہ جڑچرلہ میں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماقبل انتخابات ٹی آر ایس پارٹی نے عوام سے کئی وعدے کئے تھے تاہم اقتدار پر آنے کے بعد تمام وعدوں کو فراموش کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں کسان پریشان حال ہیں اورخودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ اس جانب ٹی آر ایس حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔ رکن اسمبلی جڑچرلہ وزیر صحت کے عہدہ پر فائز ہیں تاہم بادے پلی سرکاری دواخانہ میں مسائل کے انبار ہیں۔ ایرہ شکھر نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے نئی نئی اسکیمات کے آغاز کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم اس وعدہ کو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ ریاست میں تمام طبقات ٹی آر ایس حکومت سے عاجز آچکے ہیں۔ اس موقع پر حفیظ الرحمن صدر تلگودیشم پارٹی محبوب نگر، مجتیا، کے سرینو اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔