ٹی آر ایس حکومت پر کسانوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

جگتیال ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسان کی خودکشی سرکار کی خودکشی ہے ، ٹی آر ایس حکومت میں کسانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سابقہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد مسٹر مدھوگوڈیشکی نے جگتیال رکن اسمبلی مسٹر ٹی جیون ریڈی کے مکان پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وہ خاندانی سیاست کے ذریعہ بدعنوانیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔ ریت اور گھٹکھا نقلی نوٹوں کی تیاری جیسے غیرقانونی کاروبار کا الزام لگایا انہوں نے کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 14 فینانس کمیشن میں کسان برادری کے حق میں رپورٹ نہ دینے کا الزام لگایا اور کسانوں کو پابجائی نہ کرنے کا بھی الزام لگایا ۔