ٹی آر ایس حکومت پر وعدوں سے انحراف کا الزام

آتما کور۔/14 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتما کور منڈل کانگریس پارٹی کے صدر رحمت اللہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے گزشتہ چار سال سے آتما کور کے سڑکوں کی کشادگی کے وعدے کررہے ہیں لیکن آج تک عمل میں نہیں آیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی کے ایم ایل اے چٹم رام موہن ریڈی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس لئے ٹی ار ایس حکومت صرف وعدوں کی حکومت بن کر رہ گئی ہے۔ رحمت اللہ نے کہا کہ عوام سے کیا گیا وعدہ جلد از جلد پورا کیا جائے۔ اس موقع پر عبدالصمد، نرنجن، راجو اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔