ٹی آر ایس حکومت پر مخالف عوام پالیسیوں کو اختیار کرنے کا الزام

ونپرتی /12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابات سے قبل کئی وعدے کرکے عوام کو سنہرے تلنگانہ بنانے کا خواب دکھاکر کے سی آر اقتدار پر آکر 5 مہینوں کے عرصہ میں مخالف عوام پالیسی احتیار کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اے آئی سی سی ریاستی سکریٹری ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے کیا ۔ مستقر ونپرتی کے پنچایت راج گیسٹ ہاوز میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر حلف لینے کے بعد سے کانگریس پارٹی منظور کردہ تمام وظائف کو برخواست کرنے کا ایک منظم ارادہ کے خاطر انہوں نے ایک ہی دن میں پورے ریاست تلنگانہ کا سروے کرانا اور وظائف اور فوڈ سیکوریٹی کے نام سے پھر دوبارہ عہدیداروں کو گھروں تک لے جاکر سروے کرواکر مستحق افراد کو وظائف سے محروم کیا گیا ہے ۔ جس سے غریب بیوہ ، معذورین کے ایک بڑی تعداد وظائف کی فہرست سے نام شامل نہ ہونے سے مایوس ہوکر دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مخالف عوام پالیسیوں کو چھوڑ کر عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات کریں ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔