کریم نگر /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے عوام کی دشواریوں کو دور کرنے کیلئے دیہی تلنگانہ حاصل کرلیا گیا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ کریم نگر پی ونود کمار نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ سرکس گراؤنڈ پر رہائشی مکانات کے اراضی پٹہ جات کی تقسیم کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں سبھی نے حصہ لیا ۔ کانگریس کے اقتدار میں چیف منسٹر کا دفتر بدعنوانیوں میں ملوث رہا تھا ۔ اب کوئی بھی افسر قائد غلطی کا مرتکب ہوا تو اس سے سوال کرنے کا عوام کو حق دیا گیا ہے ۔ 6 ہزار میگاواٹ برقی پیداوار کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ اندرون دو سال دیگر ریاستوں کو یہاں کی برقی کی فاضل پیداوار کو سربراہ کیا جائے گا ۔ فروخت سے جو آمدنی ہوگی ریاست بھر میں ہر گھر میں بجلی اور پانی کی سربراہی ہوگی ۔ اس کیلئے 40 ہزار کروڑ سے منصوبہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کئی بے شمار ترقیاتی اسکیمات پر عمل کر رہی ہے ۔ مزید ترقیاتی اسکیمات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ عوام کو باآسانی تلعیم اور طبی سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کے سی آر نت نئے مثالی قابل تقلید پروگراموں کی تیاری کر رہے ہیں ۔ 29 ریاستوں میں تلنگانہ پہلے مقام پر ہوگی ۔ اس کیلئے ٹی آر ایس محکمہ کوشش کر رہی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کو کمزور کرنے کیلئے سیما آندھرائی سازش کر رہے ہیں ۔ ضلع کے ہر چھوٹے بڑے پہن بھائی ماں سبھی تلنگانہ کے حصول کیلئے کی گئی جدوجہد میں حصہ لے چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف منسٹر ایم کرن کمار ریڈی حکومت کی جانب سے پرچار کیا گیا کہ اگر تلنگانہ قائم ہوجائے تو تاریکی کا راج ہوگا ۔ نکسلائیٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ لیکن تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد برقی کٹوتی ختم ہوچکی ہے ۔ کے سی آر حکومت ہر گھر کونسل دے گی ۔ بصورت دیگر ووٹ کیلئے دوبارہ تمہارے پاس نہیں آئیں گے ۔ زیڈ پی چیرپرسن تلارما نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیلی کرنے کیلئے کوشش جاری ہے ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر حزب مخالف سیاسی قائدین الزامات لگانے غلط بیانات دینے کے بجائے تلنگانہ کی ترقی کیلئے ساتھ دیں ۔ بہتر مشورے دیں ۔ بعد ازاں 10 مستحقین کو پٹہ جات کے کاغذات حوالئے گئے اور مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں مظاہرہ کئے ہوئے طلباء و طالبات اور خواتین کو انعامات حوالے کئے گئے ۔ مسٹر سردار رویندر سنگھ ڈپٹی مسٹر رمیش ایم پی پی واسالہ رمیش زیڈ پی ٹیز اے سرینواس کارپوریٹرس کلکٹر جے سی ایڈیشنل جے سی دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔