جگتیال /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آکر 8 ماہ سے زائد عرصہ کے باوجود صرف تشہیر میں مصروف رہنے کا الزام ریت کے منتقلی کے طریقہ کار اور پالیسی کی وجہ سے عوام اور سرکاری تعمیراتی کاموں میں دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ سرکاری غیر سرکاری تعمیراتی کاموں کو پنچانیت سکریٹری یا بلدیہ عہدیداران کی اجازت اور سرکاری کاموں کو انجینئیرس کے ذریعہ 18 مارچ کو ریت منتقلی کو ضلع کلکٹر کریم نگر کی جابن سے بیان جاری کیا گیا لیکن آج تک کسی تحصیلدار آفس سے کسی کو ریت کی فراہمی میں وے بل جاری نہ کرنے کا الزام لگایا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اضافی قیمتوں میں ریت حاصل کرنا پڑ رہا ہے ۔ جس کی حکومت ہی ذمہ داری ہے کیونکہ تعمیرات نہیں رک سکتے اور جگتیال حلقہ میں صرف رائیکل منڈل کے مواضعات رائیکل اٹکیال کتہ پیٹ ، بورناپلی میں ریت کیلئے ندیوں کی سہولت ہے جبکہ جگتیال سارنگاپور میں ندیوں کی سہولت نہیں ہے ۔ ایسے میں جگیتال کی عوام کو اور سرکاری کاموں کو ریت کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ٹریکٹر کے ذریعہ بغیر اجازت ریت چوری سے منتقل کر رہے ہیں تو اس کی ذمہ داری بھی ریاستی حکومت ہے ۔ گذشتہ روز رائیکل میں ٹریکٹرس کو غیر قانونی منتقلی کے الزام میں ضبط کیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سب کلکٹر جگتیال کو ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے ریت کی منتقلی کے سلسلہ میں حکومت کی پالیسی اور ضرورت مندوں کو ریت کے۰لئے اجازت اور ایسے بل کی فراہمی کی فلیگری لگانے اور اس پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یادداشت حوالے کیا اور ریت کی اضافی قیمتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بیڑی مزدوروں کو وظائف اسکیم کے تحت 50 سال حد عمر مقرر کرنے پر سخت تنقید کی ۔ اس موقع پر دامودھر راؤ سابقہ مارکٹ کمیٹی چیرمین ،بی شنکر اور دیگر موجود تھے ۔