دوباک میں ٹی جے ایس کے اجلاس سے پروفیسر کودنڈا رام کا خطاب
دوباک۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ جنا سمیتی پارٹی کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے دوباک کا آج دورہ کیا۔ اس پارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر کودنڈا رام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اقتدار میں آنے سے قبل کئی قسم کے جھوٹے وعدے کئے ہیں، تمام وعوں کو فراموش کرچکے ہیں۔ حکومت کے غیردانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے پراجیکٹوں کی تعمیری لاگت میں بے حد اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت مقروض ہورہی ہے۔ ریاست کی تشکیل ہونے کے بعد بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ خاطر خواہ ترقی نظر نہیں آرہی ہے۔ کے سی آر محض اپنے خاندان کی ترقی پر ہی فکرمند ہیں۔ عوام کی ترقی کو پس پشت ڈال دیئے ہیں۔ کے سی آر کے جھوٹے وعدوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔ آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس کی شکست یقینی ہے۔ عوام سے پرزور انداز میں اپیل کی ہے کہ ٹی آر ایس حکومت کو سبق سکھائیں۔ تلنگانہ حکومت کی شکست دوباک حلقہ سے ہی شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا اور حلقہ اسمبلی دوباک سے جنا سمیتی پارٹی کے امیدوار کا اعلان بھی کیا۔ دولت آباد منڈل سورم پلی کے رہنے والے چندم راج کمار کو حلقہ اسمبلی دوباک سے جنا سمیتی پارٹی کے پہلے امیدوار کے طور پر اعلان کردیا۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی دوباک کے 500 افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔