نارائن کھیڑ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد ، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
نارائن کھیڑ /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے ناگل گیدا منڈل کے موضع ازگی میں ایک کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 33/11 کے وی برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ۔ موضع کرس گتی میں6کروڑ 46 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی پی ایس چی دواخانہ 30 بیڈس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ایک کروڑ کی لاگت سے حکومت کی جانب سے مستقر نارائن کھیڑ میں رکن اسمبلی کی قیام گاہ و کیمپ آفس تعمیر کردہ کا افتتاح انجام دیا ۔ موضع جوکل میں 8 کروڑ کی لاگت سے 150 ڈبل بیڈروم گھروں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ کلہیر منڈل کے موضع کامانی چیرا تانڈا میں ایک کروڑ 2 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑکوں کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ موضع ریالا مڑگو میں ایک کرؤڑ 5 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑک ابدوں ٹنڈا کا سنگ بنیاد رکھا سرگاپور منڈل کے موضع جملا تانڈا میں ایک کروڑ 5 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا کلہیر منڈل کے موضع لکشمن نائیک تانڈے میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بی ٹی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا موضع نلاواگو تا موضع تڑکل 2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کرنیو الی بی ٹی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا موضع بوکس گاموں میں ایک کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 33/11 کے ٹی برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 25 کروڑ کی لاگت سے نلاواگو پراجکٹ کی مرمت کے کاموں کا سنگ بیاد رکھا ۔ موضع لنگاپور میں منعقدہ جلسہ عام سے ٹی ہریش راؤ مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت 200 سے براکر 1000 روپئے کیا چاول کانگریس کے دور میں ایک فرد کو 4 کیلو دیا جارہا تھا ۔ ٹی آر ایس حکومت 4 کیلو کے بجائے 6 کیلو ایک فرد کو دے رہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں کسانوں کو ایک ایکر کو بادش میں 4000 ہزار دومکالے میں 4000 ہزار سال میں جملہ 8000 ہزار دیا جائے گا ۔ نارائن کھیڑ کی مارکٹ یارڈ میں کسان اگائے ہوئے فصلوں کو خریدا جارہا ہے ۔ کسانوں سے اپیل کی کہ مارکٹ یارڈ میں سے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی پی پٹیل رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی رکن قانون ساز کونسل راملو نائیک مارکٹ کمیٹی چیرمین ہنمنتو نائیک چیرمین ایم اے باسط سرپنچ ایم اے نجیب اقلیتی مائناریٹی قائد ایم اے معید خان ٹی آر ایس قائدین محمد غوث چشتی ، راما کرشنا ، صابرہ بیگم ، محمد نواب خان ، محمد یوسف ، محمد منور قریشی جوائنٹ کلکٹر ضلع سنگاریڈی وینکٹیشورلو آر ڈی او سرینواس راؤ ، انجینئیر وینکٹشورلو کے علاوہ عوام ٹی آر ایس کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔