ٹی آر ایس حکومت انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام

ضلع میدک کانگریس قائدین کے اجلاس سے صدر تلنگانہ کانگریس کا خطاب
سنگاریڈی :3 ؍ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پونالہ لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے حیدرآباد میں میدک ضلع کانگریس کمیٹی کے سینئر قائدین کا اجلاس منعقد کیا جس میں ڈاکٹر جے گیتا ریڈی،سریش شٹکر سابق رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد ،فاروق حسین ایم ایل سی ،سنیتا لکشما ریڈی سابق وزیر ،ڈاکٹر شراون کمار ریڈی،جئے پرکاش ریڈی سابق گورنمنٹ وہپ،توپاجی اننت کشن ،رام سنگھ نائک ،رام کرشنا ریڈی، وجئے پاال ریڈی صدر ڈی سی سی بینک ،نارائن کھیڑ رکن اسمبلی کشٹاریڈی ،متیم ریڈی ،نرسا گوڑ و دیگر کانگریسی قائدین نے شرکت کی ۔ پونالہ لکشمیا صدرتلنگانہ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ کانگریس پارٹی دوبارہ ضرور برسر اقتدار ائے گی لیکن تب تک کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے تمام قائدین و کارکنان متحدہ طور پر سعی کریں یوتھ کانگریس قائدین بھی عوامی مسائل کی یکسوئی پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے انتخابات میں وعدہ کئے تھے۔ ٹی آر ایس برسر اقتدار آنے کے بعد انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے پارٹی کارکنوں کے اصرار پر گجویل میں کانگریس پارٹی اجلاس جلد منعقد کرنے کا تیقن دیا ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام سونیا گاندھی صدر کل ہند کانگریس کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کانگریس دور اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام انجام دیئے گئے جبکہ ٹی آر ایس حکومت صرف اعلانات تک ہی محدود ہوچکی ہے ابھی تک کسی بھی قسم کے ترقیاتی کاموں میں دلچسپی نہیں لی۔ ریاست تلنگانہ میں عوام ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات کے حصول سے فی الحال محروم ہوچکے ہیں دوران اجلاس کانگریس قائدین نے ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے پر کسی بہتر قائد کو جلد نامزد کرے کا مطالبہ کیا ۔ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد میں چند قائدین کانگریس کے خلاف کام کرنے کی کوشش کی ۔ ایسے قائدین کے خلاف کارروائی کرنا ضروری ہے ضلع میدک کے تمام اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی اجلاس منعقد کرنے پونالہ لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے ہدایت دی ۔ کانگریس پارٹی ایک زائد از صد سالہ قدیم پارٹی ہے اور عاومی مسائل کی یکسوئی کا کانگریس ایک شاندار ریکارڈ رکھتی ہے جس سے عوام بخوبی واقف ہیں۔