ٹی آر ایس جلسہ کیلئے عوامی رقومات کا بیجا استعمال : ریونت

حیدرآباد 30 اگسٹ ( این ایس ایس ) کانگریس لیڈر ریونت ریڈی نے آج نلگنڈہ ضلع کے چنتاپلی منڈل میں روڈ شو منعقد کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ٹی آر ایس جلسہ کیلئے 200 کروڑ روپئے سرکاری پیسہ کا بیجا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے ریاست کے چیف منسٹر بننے کے بعد ہزاروں کروڑ روپئے کمائے ہیں۔