نظام آباد:8؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ٹی آرایس کی جانب سے 12؍ اکتوبر کے روز حیدرآباد میں منعقدہ پلینری اجلاس میں نظام آباد حلقہ سے 5 ہزار کارکنوں اور ضلع نظام آبادسے 27 ہزار افراد کے علاوہ جملہ 45ہزار افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد اربن بی گنیش گپتانے کل نظام آباد میں کارکنان کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں ٹی آرایس کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے اور تمام پارٹیوں کا صفایا ہوا ہے ٹی آرایس اقتدار پر آنے کے بعد پہلی مرتبہ 11اور 12؍ اکتوبر کے روز حیدرآباد میں پلینری کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اس اجلاس میں جملہ 45 ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے ٹی آرایس کے تمام کارکنوںسے شرکت کی اپیل کی۔ ٹی آرایس کے ریاستی قائد عبدالرحیم سیفی نے کہا کہ ٹی آرایس اقتدار پر آنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ اجلاس میں اقلیتوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ابھی سے سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام اقلیتی قائدین اس سلسلہ میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس اجلاس میں ٹی آرایس کے قائدین ایس اے علیم، یٰسین صابری ، سجیت سنگھ ٹھاکر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔