ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی خواہش

کلواکرتی ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ میں چل رہے ایم ایل سی الیکشن میں اگر ہم نے بی جے پی کو ووٹ دیا تو ہمارا یہ ووٹ آندھرائی حکمرانوں کو ووٹ دینے کے مماثل ہوگا جبکہ ہم لوگ ہمارا ایک ایک ووٹ ٹی آر ایس کے امیدوار کو دیکر اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں یہ بات محکمہ ترقیاتی کے نائب صدر نرنجن ریڈی نے گریجویٹ حضرات سے گذارش کی وہ آج ٹی این جی اوز بلڈنگ میں حلقہ کلواکرتی کے وینکٹیش کی صدارت میں ملازمین و کارکنان ، طلبہ و طالبات کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی امیدوار دیوی پرساد نے کہا کہ ہر ایک کی تکلیف کو محسوس کرنے والے کے سی آر چیف منسٹر بننا ہمارے لئے خوشی کی بات ہے اور پی آر سی بڑھانے سے ملازمت کرنے والوں کو کئی ایک طرح کا فائدہ پہنچا جو کہ کے سی آر کا ایک انمول کارنامہ ہے ۔ اور بھی زیادہ ملازمین کی مدد کیلئے ایم ایل سی الیکشن لڑرہا ہوں ۔ جگناتھم نے کہا کہ بی جے پی دو زبان رکھنے والی پارٹی ہے اور ہم لوگ ان کے بہکاؤے میں نہ آکر ہمارے لیڈر ہی کو جیت دلائیں جبکہ سابقہ مقامی ایم ایل اے جئے پال یادو نے کہا کہ ہم چیلنج کرتے ہیں کہ ہم دیوی پرساد کو ہی جتائیں گے ۔ آگے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی حکومت نے ہر ایک کیلئے فائدہ مند اسکیمات کا اعلان کیا ہے اور عنقریب ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کیلئے اعلامیہ دینے والے ہیں اس موقع پر سابقہ ایم ایل سی لکشماپتی راو ، راجندر ریڈی ، بالاجی سنگھ ، لتا ، ملیش ، آنند کمار ، سدانندم گوڑ ، وغیرہ موجود تھے ۔