نارائن پیٹ کے مواضعات سے انتخابی تشہیر کے بغیر ایس راجندر ریڈی واپس جانے مجبور
نارائن پیٹ۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے بعض مواضعات میں سابق رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی کو گاؤں کے عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب تک چار مواضعات میں گاؤں کے لوگوں نے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں بالخصوص پانی کی سربراہی کے متعلق سوالات کئے اور واپس جاؤ کے نعرے لگائے، بالاخر پولیس کو مداخلت کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کو بحفاظت وہاں سے واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ آج نارائن پیٹ کے دامر گدہ منڈل کے موضع وتو کنٹلاش، گاؤں کے عوام نے انتخابی مہم کیلئے تشہیری مہم میں آنے والے سابق رکن اسمبلی کے خلاف زبردست برہمی کا اظہار کیا۔ حفظ ماتقدم وہ اپنے پارٹی رفقاء کی بھاری اکثریت کے ساتھ وہاں پہنچے تھے لیکن عوام نے کسی کی نہیں سنی۔ بالآخر انہیں تشہیر کے بعد بغیر واپس جانا پڑا۔ پولیس فورس کو ان مواضعات میں پہلے ہی تعینات کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی نقض امن سے روکا جاسکے۔