نلگنڈہ ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کو آج اپنی انتخابی مہم کے دوران اقلیتوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹی آر ایس امیدوار جو کہ بلدیہ نلگنڈہ کے حدود میں واقع تمام حلقوں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کررہے ہیں ۔ اپنی انتحابی مہم کے سلسلے میں آج بلدی حلقہ 32 اور 33 کے لیے پہنچنے پر مقامی افراد نے اپنی دوکانوں اور مکانات پر تلگو میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات اور وقف بورڈ کو خود مختار بنانے کے علاوہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی اور گھر گھر نل کنکشن کے مطالبات پر مبنی پوسٹرس مکانات پر چسپاں کئے گئے تھے اور بعض دوکانات اور مکانات مقفل بھی تھے ۔ اس کی اطلاع پر پولیس نے فوری پہنچ کر دوکانات کو دوبارہ کھلوا دیا ۔ کچھ وقفہ کے لیے ماحول کشیدہ ہوا تھا ۔ پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا بعد ازاں ٹی آر ایس امیدار مسٹر کے بھوپال ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھا اور گھر گھر پہنچ کر عوام سے حکومت کی اسکیمات سے واقف کروایا اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔۔