ورنگل ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : وقف پراپرٹی کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ٹی آر ایس اقلیتی سیل ورنگل کی جانب سے وقف اراضیات کا سروے کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار محمد نعیم الدین صدر ڈسٹرکٹ میناریٹی سیل ٹی آر ایس نے پارٹی دفتر میں پریس میٹ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ورنگل میں کئی ایک جائیدادوں پر قبصہ ہوچکا ہے ۔ اقلیتی سیل کی جانب سے ورنگل ضلع کے تمام منڈل جات اور شہری علاقوں میں واقع مساجد ، عیدگاہوں ، عاشور خانہ ، قبرستان و دیگر وقفہ جائیدادوں کا مکمل سروے کیا جاکر چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کو رپورٹ پیش کی جائے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو وقف اراضیات کے تعلق سے کوئی پریشانی نہ ہو ، قبرستان ، عیدگاہ ، عاشور خانہ کی کئی ایک وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ ہوچکے ہیں ان لوگوں کے قبضہ کو برخاست کرتے ہوئے وقف اراضیات کا تحفظ کیا جاسکے ۔ اس ضمن میں ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ اس موقع پر محمد یوسف خاں ، رشید خاں ، محمد علی ، معین الدین ، ایس کے امجد سکریٹری ، یعقوب پاشاہ ، سونی ، شیخ فرید و دیگر موجود تھے ۔۔