ٹی آرایس کے اجلاس میں شرکت کیلئے بودھن کے قائدین کی روانگی

بودھن۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سطح پر منعقدہ ٹی آر ایس پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے حلقہ اسمبلی بودھن سے منتخب ٹی آر ایس کے پارٹی قائدین اور نامزد کردہ عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کے سینئر قائدین آج کوم پلی حیدرآباد منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے روانہ ہوئے جن میں قابل ذکر سابق صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین، محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ، محمد محمود ایڈوکیٹ بھی شامل ہے۔