ٹیکمال منڈل میں خاتون کو 3بچے تولد

میدک۔یکم اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹیکمال منڈل کے یلعب گنڈہ کی ساکن ایک حاملہ خاتون کو زچی کیلئے 30ستمبر سرکاری دواخانہ میدک میں شریک کیا گیا تھا ‘ جہاں اس خاتون منجولا نے تین بچوں کو جنم دیا ۔ جس میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین نومولود اور ماں صحت یاب ہیں ۔