ٹیکس مان کی جانب سے جی ایس ٹی کامپلینس سافٹ ویر متعارف

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے مسلمہ جی ایس ٹی سویدھا پروائیڈر ( جی ایس پی ) ٹیکس مان کی جانب سے کل احمد آباد میں اس کے گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کامپلینس سافٹ ویر ، وون سلیوشن کو متعارف کیا گیا ہے ۔ ون سلیوشن تمام جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس احکام کی تکمیل کے لیے ایک انٹگریٹیڈ سافٹ ویر ہے ۔ جی ایس ٹی کے تحت احکام کی تعمیل وقت کی پابندی کے ساتھ کرنی ہوتی ہے اور ہر ماہ ایک رجسٹرڈ ڈیلر کو تین ریٹرنس داخل کرنا ہوگا اور ایک سالانہ ریٹرن اس کا مطلب ہے ہر ٹیکس دہندہ ایک سال میں 37 ریٹرنس داخل کرے گا ۔۔