ٹیچرس جاب میلہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس چاہے ٹرینڈ ہو یا ان ٹرینڈ مرد یا خواتین سب کے لیے حیدرآباد / سکندرآباد رنگاریڈی اور اضلاع کے زائد از 300 تا 500 اسکولس میں ماہ جون کے اوائل میں تقررات ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں ایک چھت تلے اسکول انتظامیہ اور ٹیچرس امیدواروں کے لیے ٹیچرس جاب میلہ صفدریہ اسکول ، مہدی پٹنم حیدرآباد میں اتوار یکم جون صبح دس بجے تا 5 بجے رکھا جارہا ہے ۔ امیدوار اپنے CV کے ساتھ شرکت کریں گے ۔ ان کے لیے انٹرویو اور کلاس روم ٹیچنگ کی بھی سہولت بھی رہے گی ۔ اسکول انتظامیہ اپنے اسکول میں درکار اساتذہ کی فہرست کے ساتھ حاضر رہیں گے اور برسر موقع بھرتی ہوگی ۔۔