ٹیچرس تنظیم کی رکن پارلیمنٹ کویتا سے نمائندگی

نظام آباد:8؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ صدر محمد اسحاق حسین کی قیادت میں ایک وفد شریمتی کے کویتا ایم پی سے ملاقات کیا اور ایک تحریری یادداشت بھی پیش کی۔ جس میں دسہرہ کی تعطیلات کو بڑھادینے کا مطالبہ کیاگیا۔ ریاست تلنگانہ میں تمام سرکاری مدارس کو23؍ستمبر سے 4؍اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات دی گئی ہیں اور 6؍اکتوبر سے (SA1)امتحانات رکھاگیا ہے انہوںنے دسہرہ کی تعطیلات کو 23؍ستمبر سے 8؍اکتوبر تک کردینے کا مطالبہ کیا کیونکہ 6؍اکتوبر کو مسلمانوں کی ایک بڑی عید، عید الاضحی ہے جو تین دن تک منائی جاتی ہے انہوںنے مزید کہا کہ سال میں مسلمانوں کی دو ہی بڑی عیدیں ہوتی ہیں ایک عید الفطر اور دوسری عیدالاضحی ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ان دونوں عیدوں کے موقع پر بھی (5)دن کی تمام سرکاری اسکولوں کو تعطیلات دی جائیں تاکہ دور دراز مقامات پر خدمات انجام دینے والے ٹیچرس اپنے گھر والوں کے ساتھ عید مناسکیں۔ شریمتی کے کویتا ایم پی صاحبہ نے تمام باتوں کوبغور سنا اور تیقن دیا کہ وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی اور چیف منسٹر کے سی آر سے اس ضمن میں بات کی جائے گی۔ اس وفد میں خالد الدین سکریٹری ، نصیر احمد، فضل اللہ، امجد اللہ، عرفان احمد ، حفیظ ودیگر موجود تھے۔