ٹیچرز ڈے فٹبال ۔ یکم تا 4 سپٹمبر انعقاد

حیدرآباد ، 29 اگسٹ (ای میل) ولیرین گرامر اسکول، بولارم کے سابق اسٹوڈنٹس آئندہ ماہ ٹیچرز ڈے کے موقع پر 6th جے راؤ میموریل (فزیکل ایجوکیشن ٹیچر) انڈر ۔15 انٹر اسکول فٹبال ٹورنمنٹ منعقد کررہے ہیں جو یکم تا 4 سپٹمبر بولارم ہائی اسکول گراؤنڈز، بولارم میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنمنٹ اسکول فزیکل ایجوکیشن ٹیچر (پی ای ٹی) آنجہانی جے راؤکی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔ سابق گرو کے کئی شاگردوں نے اس کھیل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انٹری ’’فری‘‘ ہے کیونکہ اس کھیل کا فروغ مقصود ہے۔ انٹری کی آخری تاریخ 30 اگسٹ دوپہر 2 بجے ہے۔ انٹریز کیلئے مسرز پی سی کمار سوامی (9849536881) سے ربط پیدا کریں۔