ٹیٹ کے تیسری مرتبہ ملتوی کئے جانے سے طلبہ مایوس

نارائن کھیڑ /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد ایاز علی ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر نے آج اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیٹ کو مسلسل تیسری مرتبہ ملتوی کئے جانے سے طلباء و طالبات میں شدید اضطراب و بے چینی و مایوسی پائی جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے طلباء کافی پریشان ہے جو ٹیٹ کی تیاری بھی گذشتہ سال بھر سے محنت میں لگے ہوئے ہیں۔ جہاں ایک طرف اساتذہ کی کمی و عدم تقرر کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے وہیں ٹرینڈ امیدوار مسلسل ٹیٹ کو ملتوی کرنے سے امیدواروں کا مستقبل داؤ پر ہے ۔ حکومت مسلسل ٹال مٹول کی پالیسی کو اپائی ہوئی ہے ۔ جو حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیٹ میں وٹیج کے طور پر ڈی ایس سی میں حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح موقف نہ ہونے کی وجہ سے طلباء سے اور طالبات کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے تقرر امتحان چاہئے ٹیٹ ہو یا ڈی ایس سی اپنا موقف واضح کرلے اور شیڈول کو جاری کرے اور نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر نائب صدر محمد فیاض ، محمد افروز سکریٹری ، محمد جاوید ، محمد خورشید و دیگر موجود تھے ۔