ٹینس : دیویج ، کرونودئے کی پیشرفت، پرشانت خارج

ایننگ ( چین ) ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کوالیفائر دیویج شرن نے مقامی وائلڈ کارڈ وی قیانگ زینگ کے خلاف تین سٹ کے مقابلے میں میچ پوائنٹ بچایا ، جبکہ کرونودئے نے آٹھویں سیڈ ڈیوڈ پیریز سانز کو خارج کرتے ہوئے چائنا انٹرنیشنل 2015ء کے آج یہاں سنگلز سکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ لیفٹ ہینڈر دیویج نے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے اپنے چینی حریف کو 3-6، 7-5 اور 7-6(2) سے اوپننگ راؤنڈ میچ میں ہرایا، جو دو گھنٹے اور ایک منٹ چلا۔ کرونودئے بھی تین سٹ کے میچ میں کامیاب ہوئے۔ تاہم این وجئے سندر پرشانت اپنا فرسٹ راؤنڈ مقابلہ تین سٹ میں ہار گئے۔

یوراج کا کینسر بیداری کیلئے ڈی ڈی سے معاہدہ
نئی دہلی ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس کے سب سے بڑے اسٹار یوراج سنگھ نے آج اپنی آئی پی ایل فرنچائز کے ساتھ ایک معاہدہ کا اعلان کیا جو کینسر سے لڑنے سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کیلئے ہے اور یکم مئی کا کنگس الیون پنجاب کے خلاف میچ اُن ہی کے نام معنون کیا جائے گا جو اس خطرناک مرض سے بچ نکلنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ یوراج کا کینسر فاؤنڈیشن ’YouWeCan‘ دہلی فرنچائز اور میاکس ہاسپٹلس مل کر یکم مئی کو فری کینسر ڈیٹکشن کلینکس منعقد کریں گے۔