ٹینس آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی کی طرز پر ’فاسٹ 4‘ ٹینس

ملبورن۔ 27جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کہ شہر ملبورن میں روشن ٹینس کورٹ میں اسپین کے رافیل نڈال گلابی لباس زیب تن کئے داخل ہوئے۔یہ ہے فاسٹ 4 ٹینس۔فاسٹ 4 دراصل میں ٹینس آسٹریلیا کی ایجاد ہے جس کا انعقاد جنوری میں آسٹریلین اوپن سے قبل سڈنی اور ملبور ن میں ہوا۔آسٹریلیا میں ٹینس کی گورننگ باڈی ٹینس آسٹریلیا کو فاسٹ 4 تیار کرنے میں تین سال لگے۔ یہ ٹینس کا چھوٹا ورژن ہے۔کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ٹینس آسٹریلیا نے اس چھوٹے فارمیٹ کے ٹینس کا ایجاد کیا ہے۔کورٹ میں موجود لوگوں اور ٹی وی پر دیکھنے والوں کی آسانی کے لیے فاسٹ 4 کے چار نئے قوانین کو نمایاں طور پر کورٹ کے اطراف میں لکھا گیا ہے۔