ٹینس اسٹارجیلینا 40 کلوکم کرنے کے بعد بھی 80 کلوکی

میلبورن۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کی سابق ٹینس چمپیئن 35 سالہ جیلینا ڈوکک نے 40 کلو وزن کم کرلیا۔ ان کا وزن 120 کلو تک بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے انھوں نے گھر سے نکلنا اور لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیاتھا لیکن اب انہوں نے سخت محنت اور ورزش کے بعد اپنا وزن 80 کلو گرام کرلیا ہے۔ ڈوکک اپنے کیریئر کے دوران 2002 میں عالمی نمبر 4 درجے پر پہنچیں۔ ویمنس ٹینس اسوسی ایشن کی نگرانی میں انہوں نے ہارڈکورٹ ،کلے کورٹ ،گراس کورٹ اورکارپٹ کورٹ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ جیلینا ڈوکک نے کہا سبکدوشی کے بعد انہوں نے اپنی خوراک کی طرف سے خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، اب ورزش اور احتیاط سے اپنے وزن میں کمی لانے میں کامیاب رہی ہیں۔