ٹیم کی شکست پر شائقین نے میدان کو آگ لگادی

وولوزبرگ۔14مئی (سیاست ڈاٹ کام)ہیمبرگ کی ٹیم 45سال بعد بنڈس لیگا سے باہر ہوئی جس پر ٹیم کے حامیوں نے غصے میں اسٹیڈیم کو آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق بنڈس لیگا کے میچ میں وولوز برگ نے ہیمبرگ کو 4-2 سے شکست دی اس شکست کی وجہ سے ہیمبرگ کی ٹیم 1963کے بعد پہلی مرتبہ لیگ سے باہرہوگئی۔ لیگ میں 18ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور آخری3 مقامات والی ٹیمیں آئندہ سال کیلئے ٹورنمنٹ سے باہر ہوجاتی ہیں۔ہیمبرگ کے مداح اس شکست پر آپے سے باہر ہوگئے اوراسٹیڈیم میں آگ لگادی۔بعد ازاں پولیس نے تماشائیوں کواسٹیڈیم سے نکالا۔