ٹیم کی حمایت کرنے آئی لڑکی ماڈل بن گئی

برسلز۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ فٹ بال کے گروپ میچوں کے دوران اپنی ٹیم کی حمایت کرنے والی ایک لڑکی کو بڑا ماڈلنگ کنٹریکٹ مل گیا۔ بلجیم سے تعلق رکھنے والی17 سالہ ایلکسی پر ایک معروف بین الاقوامی برانڈ کی اس وقت نظر پڑی جب وہ ایک میچ میں اپنی ٹیم کی حمایت کررہی تھیں۔ ایلکسی کیمرے کی آنکھ کو بھا گئی اور پھر انٹر نیٹ پر ان کی تصویروں کی دھوم ایک بین الاقوامی برانڈ کے ایگزیکٹیوز تک پہنچی جنہوں نے اس لڑکی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈربنادیا۔