ٹیم کی آمد میں تاخیر ، وارم اپ مقابلہ منسوخ

نئی دہلی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی خاتون کرکٹ ٹیم کی ہندوستان آمد کافی تاخیر سے ہوئی ہے لہٰذا ہندوستان اور مہمان ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ مقابلہ کو منسوخ کرنا پڑا ہے اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان میسر میں راست طور پر ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب جنوبی افریقی وومنس ٹیم کی ہندوستان آمد کافی تاخیر سے ہوئی ہے لہٰذا انڈیا اے کے خلاف 12 اور 13 نومبر کو کھیلا جانے والا وارم اپ مقابلہ منسوخ کرنا پڑا ہے۔ دریں اثناء 16 نومبر کو میسور میں شروع ہونے والا ٹسٹ اپنے نظام الوقت کے مطابق شروع ہوگا۔
اسپورٹس