نئی دہلی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈ فیلڈر ایس کے اتھپا نے آج کہا کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم اپنی حملہ کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کریگی اور ایک ٹیم کی حیثیت سے مظاہرہ کی کوشش کریگی جب اس کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ میںمقابلہ ہوگا ۔ ٹیم یہ مقابلے ہاکی ورلڈ لیگ کی تیاریوں کے طور پر کھیل رہی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ 2 تا 11 اکٹوبر منعقد ہونے والا ہے جس میں ٹیم بہتر مظاہرہ کی کوشش کریگی ۔ اتھپا نے کہا کہ ان کی ٹیم جاریہ تیاری کیمپ سے اپنی صلاحیتوں میں آئے نکھار کو پیش کرنے کی کوشش کریگی ۔ نیوزی لینڈ کا دورہ ہیرو ہاکی ورلڈ لیگ رائے پور کیلئے تیاری ٹورنمنٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور ٹیم اس میں بہتر مظاہرہ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔