ممبئی 31مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کی طرف سے نئے کوچ کی تلاش کے درمیان سابق کپتان سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو کوچ سے زیادہ ایک مینٹرکی ضرورت ہے۔جونیئر سطح پر کوچ چاہیے ہوتا ہے تاکہ وہ آپ کی تکنیک کو نکھار سکے۔انہوں نے سابق ٹیسٹ اوپنر مادھو آپٹے کی کتاب ’’ایس لک ووڈ ہیو اٹ‘‘کی رسم اجرا کے بعد کہا، اعلی سطح پر آپ کو ایسا شخص چاہیے ہوتا ہے جو آپ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر آپ کو بتا سکے کہ اس طریقے سے یہ کرنا ہے۔