ٹیم انڈیا کو نمبر 1 ٹسٹ رینک پر بی سی سی آئی کی مبارکباد

کولکاتا ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج انڈین کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں دوبارہ نمبر 1 پوزیشن کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ٹیم کے بیرون ملک پرفارمنس کا عکاس ہے جس کی شروعات سری لنکا میں تاریخی سیریز جیت کے ساتھ ہوئی تھی۔ صدر بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کو ٹسٹ کرکٹ میں جو اس کھیل کا بام عروج ہے، شاندار مظاہرے پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ویراٹ کوہلی اور اُن کے کھلاڑیوں نے سری لنکا کو 22 سال بعد ہراتے ہوئے زبردست شروعات کی ، جو آگے بڑھ رہی ہے۔