ٹیم انڈیا کو صدر کی مبارکباد

نئی دہلی ۔24 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے لارڈس کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی تاریخ ساز کامیابی پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے ۔ جیسا کہ ہندوستان نے 28برس بعد کرکٹ کے مرکز کہے جانے والے میدان لارڈس پر میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو روانہ کئے گئے پیغام میں صدر نے کہا کہ ’’ برائے مہربانی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو میری دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پہنچادیں‘ جیسا کہ ٹیم نے لارڈس پر ایک تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 28برس بعد حاصل ہونے والی کامیابی پر ہندوستان کو فخر ہونے کا بھی اظہار کیا ہے ۔